ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے کارکلا میں چیتا نے کیا ایک شخص پر حملہ؛ شدید زخمی

اُڈپی کے کارکلا میں چیتا نے کیا ایک شخص پر حملہ؛ شدید زخمی

Wed, 31 May 2017 18:20:10    S.O. News Service

اُڈپی 31/مئی (ایس او نیوز) کارکلا تعلقہ کے ننجور  دیہات میں قریب میں واقع جنگل سے   ایک جنگلی چیتے نے ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے اسےشدید زخمی کردیا ، جسے فوری طور پر قریبی ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد منی ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیتےنے پہلے ایک گائے پر حملہ کیا تھا ۔گائے کو چیتے کے چنگل سے چھڑانے کے لئے یہ  شخص جب آگے بڑھا تو چیتے نے گائے کو چھوڑ کر اس پر لپک  پڑا اور   اسے شدید زخمی کردیا ۔ زخمی شخص کی شناخت ویلیرین ڈیسوزا (53) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس  جھڑپ   میں چیتابھی زخمی ہوا ہے۔بعد میں محکمہ جنگلات کے افسران نے موقع واردات پہنچ کر زخمی چیتے کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ 


Share: